ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی شاندار رنگارنگ میوزیکل نائٹ ، آتش بازی

 ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام  جشنِ آزادی کی شاندار رنگارنگ  میوزیکل نائٹ ، آتش بازی

میانوالی (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام گذشتہ شب جشنِ آزادی کے سلسلہ میں شاندار رنگارنگ میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کی تقریب کا انعقاد۔ت

قریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے علی حیدر نور خان نیازی، سابق ایم پی اے امانت اللہ خان شادی خیل اور سابق ایم پی ملک فیروز جوئیہ تھے ۔جبکہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا اور ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے کی۔تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا۔ اس موقع پر خوبصورت روایتی جھومر پیش کیا گیا۔ تقریب میں معروف گلوکار ذیشان روکھڑی نے ملی نغمے اور فوک گیت پیش کئے ۔تقریب کے اختتام پر رات 12 بجے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ آتش بازی سے آسمان مختلف رنگوں سے جگمگا اٹھا۔اس موقع پر شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے فضا میں بلند کئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...