اپنی چھت، محفوظ چھت پر عملی پیش رفت شروع

اپنی چھت، محفوظ چھت پر عملی پیش رفت شروع

محکمہ ہاؤسنگ کے تحت مستحق شہریوں کو بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا،خستہ حال چھتوں کی مرمت، گھروں کی رینوویشن کے لیے 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گاواپسی 9 سال میں ہوگی اور ماہانہ قسط 4 ہزار 700 روپے مقرر،گھر میں اضافی کمرہ یا دوسری منزل تعمیر کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) سرگودھا میں کمزور اور خستہ حال گھروں کے مکینوں کو محفوظ چھت فراہم کرنے اور محدود رقبے کے گھروں میں توسیع کی سہولت دینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی پروگرام ‘‘اپنی چھت، محفوظ چھت’’ پر عملی پیش رفت کا آغاز ہو گیاہے ،محکمہ ہاؤسنگ کے تحت شروع کیے گئے پروگرام میں مستحق شہریوں کو گھر کی مرمت، مضبوطی اور توسیع کے لیے بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا،محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق خستہ حال چھتوں کی مرمت، مضبوطی اور گھروں کی رینوویشن کے لیے 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا، جس کی واپسی 9 سال میں ہوگی اور ماہانہ قسط تقریباً 4 ہزار 700 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ اسی طرح گھر میں اضافی کمرہ یا دوسری منزل تعمیر کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی ماہانہ قسط تقریباً 9 ہزار 300 روپے ہوگی،پروگرام کے تحت قرض کے اجرا کے بعد ابتدائی تین ماہ کا گریس پیریڈ بھی دیا جائے گا، جبکہ چوتھے ماہ سے اقساط کی ادائیگی شروع ہوگی۔ قرض کی پراسیسنگ فیس اور دیگر متعلقہ واجبات حکومت پنجاب برداشت کرے گی، جس سے مستحق خاندانوں پر اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا،متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پروگرام سے متعلق شہریوں کو بھرپور آگاہی فراہم کی جائے اور درخواستوں کی جانچ پڑتال سمیت تمام مراحل شفاف اور میرٹ پر مکمل کیے جائیں تاکہ حقیقی مستحق خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں،شہری پروگرام کے لیے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر سے بھی درخواست کے طریقہ کار اور دیگر امور سے متعلق رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...