کندیاں :جشن آزادی کی تقریب‘ عمرہ پیکیج کی قرعہ اندازی
کندیاں :جشن آزادی کی تقریب‘ عمرہ پیکیج کی قرعہ اندازی سبز و سفید پرچموں، غباروں اور ملی نغموں نے فضا کو مہکائے رکھا
کندیاں (نمائندہ دنیا)جشنِ آزادی کے موقع پر عباس پٹرولیم ایم روڈ ہیڈ پکہ میں ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سبز و سفید پرچموں، غباروں اور ملی نغموں نے فضا کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کیے رکھا۔تقریب میں گزشتہ برس کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شرکاء کیلئے خصوصی قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق گزشتہ سال تین خوش نصیب افراد کو سی ڈی 70 موٹر سائیکلیں بطور تحفہ دی گئی تھیں، جبکہ اس سال تقریب کو مزید یادگار بنانے کے لیے انعامات کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔قرعہ اندازی کے دوران 20 خوش نصیب افراد کو معیاری ہیلمٹ دیے گئے ، جبکہ ایک خوش نصیب کے لیے مکمل عمرہ پیکیج رکھا گیا۔ نتائج کے اعلان پر شرکاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عمرہ پیکیج کے فاتح تصدق عرفان سکنہ سلطانے والا، تحصیل پپلاں قرار پائے ، جنہیں حاضرین نے بھرپور مبارکباد پیش کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم ڈی حبیب اینڈ برادرز ملک حبیب اللہ کیت تھے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عباس پٹرولیم ہمیشہ علاقے کے عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کی تقریبات کا مقصد نئی نسل میں وطن سے محبت، اتحاد، یگانگت اور قومی یکجہتی کے جذبات کو فروغ دینا ہے تاکہ نوجوان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments