خاتون پر مبینہ تشدد، سونے کی بالیاں چھین لی گئیں‘مقدمہ

 خاتون پر مبینہ تشدد، سونے کی بالیاں چھین لی گئیں‘مقدمہ

خاتون پر مبینہ تشدد، سونے کی بالیاں چھین لی گئیں‘مقدمہافشاں بی بی کھیتوں میں چارہ کاٹنے میں مصروف تھی ملزم وہاں پہنچ گئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے چک نمبر 164 شمالی میں کھیتوں میں چارہ کاٹنے والی ایک محنت کش خاتون پر مبینہ طور پر 9 مسلح افراد نے حملہ کرکے تشدد کیا اور اس کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لیں، جس سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق افشاں بی بی کھیتوں میں چارہ کاٹنے میں مصروف تھی کہ اللہ دتہ اور اس کے دیگر ساتھی وہاں پہنچ گئے اور مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ ملزمان نے سابقہ مقدمہ واپس نہ لینے کی رنجش پر حملہ کیا اور زبردستی اس کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتار لیں، جس کے باعث اس کے کان زخمی ہوگئے ۔واقعہ کے دوران خاتون کی چیخ و پکار سن کر اہلِ علاقہ موقع پر پہنچ گئے ، جس پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے خاتون کی درخواست پر 9 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...