اسسٹنٹ کمشنر کا ماڈل کچہری بازار کا اچانک دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کا ماڈل کچہری  بازار کا اچانک دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر احمد شہر گوندل نے ماڈل کچہری بازار کا اچانک دورہ کیا اور آؤٹ گوئنگ کیبلز کو مناسب انداز میں ترتیب دے کر بنڈل کرنے کے جاری کام کا معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام کیبلز کو منظم اور محفوظ انداز میں بنڈل کیا جائے تاکہ بازار کی خوبصورتی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو بھی کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت کیے گئے اقدامات کی افادیت برقرار رکھنے کیلئے صفائی، تزئین و آرائش اور دیگر ضروری امور پر خصوصی توجہ دی جائے ،اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد بلال مخدوم اور ایس ڈی او کنسٹرکشن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...