امن کمیٹی ممبران اور علمائے کرام کے اعزاز میں ایک وقار تقریب

امن کمیٹی ممبران اور علمائے کرام کے اعزاز میں ایک وقار تقریب

امن کمیٹی ممبران اور علمائے کرام کے اعزاز میں ایک وقار تقریب محرم الحرام میں کلیدی کردار ادا کرنے والے علماء کو \'پیس ایوارڈز\'سے نوازا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کی بہترین فضاء قائم رکھنے پر سرگودھا پولیس کی جانب سے ضلع کے امن کمیٹی ممبران اور علمائے کرام کے اعزاز میں ایک وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں محرم الحرام کو پرامن بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے علماء کرام اور امن کمیٹی ممبران کو \'پیس ایوارڈز\' اور شیلڈز سے نوازا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے ، تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر امن کمیٹی کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، امن اور بھائی چارے کا قیام صرف پولیس کا نہیں بلکہ پورے معاشرے کا مشترکہ فرض ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...