اپنا کھیت اپنا روزگار ،مستحقین کو اراضی دینے کے عمل کا جائزہ

اپنا کھیت اپنا روزگار ،مستحقین کو اراضی دینے کے عمل کا جائزہ

اپنا کھیت اپنا روزگار،مستحقین کو اراضی دینے کے عمل کا جائزہ مستحقین کو اراضی کا قبضہ دینے کے عمل کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ پروگرام کے تحت مستحقین کو اراضی کا عملی قبضہ دینے کے عمل، ریونیو امور، eFOAS کی امپلیمنٹیشن اور مجوزہ انسپیکشن ایس او پیز/پورٹل سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ پروگرام کے تحت فزیکل پوزیشن/قبضہ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران سے پیش رفت کے بارے میں بریفنگ لی گئی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ مستحقین کو اراضی کا قبضہ دینے کے عمل کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامی و ریونیو امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...