خلع کا مقدمہ دائر کرنے پر شوہر کا گھر میں داخل ہوکر بیوی پر تشدد

خلع کا مقدمہ دائر کرنے پر شوہر کا گھر میں داخل ہوکر بیوی پر تشدد

خلع کا مقدمہ دائر کرنے پر شوہر کا گھر میں داخل ہوکر بیوی پر تشددپستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور تشدد کیا، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خلع کا مقدمہ دائر کرنے پر شوہر کا گھر میں داخل ہوکر بیوی پر مبینہ تشدد، ہوائی فائرنگ، مقدمہ درج کر لیا گیا،جس کے مطابق حرم فاطمہ اپنی خالہ کے گھر موجود تھی کہ اس کا شوہر ذیشان مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوا، پستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور تشدد کیا، شور سن کر اہل محلہ جمع ہوئے تو ملزم نے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ شروع کردی اور موقع سے فرار ہوگیاحرم فاطمہ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے شوہر کے خلاف خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے اور اسے ذیشان سے جان کا خطرہ ہے جس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...