نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

 نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتارملزمان سے 4 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ،اصل مالکان کے حوالے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او عطاء شہید محمد اعجاز نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان عمران، فیصل اور حسن کے قبضہ سے 4 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیے گئے ، جو بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے ، مزید برآں ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور بھی برآمد کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا اور کسی بھی مجرم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...