مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

 مقدمہ میں مطلوب  اشتہاری مجرم گرفتار

بھلوال(نمائندہ دنیا)اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم فخر کو گرفتارکر لیا۔

 گرفتار اشتہاری مجرم 2014 سے پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، اشتہاری مجرمان اور عادی مجرمان کے حوالے سے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، سنگین جرائم جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...