کھانے کی اشیا ئبسکٹ ممنوع نمک،مشروبات چائے کی پتی ضائع کر دی گئی

کھانے کی اشیا ئبسکٹ  ممنوع نمک،مشروبات چائے  کی پتی ضائع کر دی گئی

میانوالی (نامہ نگار)صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد اور ڈپٹی کمشنر شاہدعباس کاٹھیا کی ہدایات پرپنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹس،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 13570لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت25.46کلوگرام زائدالمعیادکھانے کی اشیا ء،14.3کلوبسکٹ،1کلوگرام ممنوع نمک،1لیٹرمشروبات،2.2کلوگرام مضر صحت مصحالحہ،20کلوگرام باسی سبزی،20کلوگرام چائے کی پتی کو ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طورپر316500روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...