لوکل گورنمنٹ کے انتظامی ڈھانچے میں بڑے تبدیلی کی تیاری

لوکل گورنمنٹ کے انتظامی ڈھانچے میں بڑے تبدیلی کی تیاری

اخراجات کم کرنے اور فیصلہ سازی تیز کرنے کے لیے دو الگ شعبوں کو ضم کرکے ایک محکمہ بنانے کی تجویز پر کام شروع، ایک ہی سیکرٹری کے ذریعے محکمہ چلانے کی تجویز سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور بورڈ کے الگ الگ عہدوں کو ختم کرکے انتظامی ڈھانچہ محدود کیا جائے گا،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز کے اختیارات میں کمی کا امکان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی تیاری، حکومت نے اخراجات کم کرنے اور فیصلہ سازی تیز کرنے کے لیے دو الگ شعبوں کو ضم کرکے ایک محکمہ بنانے کی تجویز پر کام شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور بلدیات و دیہی ترقی کے موجودہ ڈھانچے کو یکجا کرکے ایک ہی سیکرٹری کے ذریعے محکمہ چلانے کی تجویز زیرِ غور ہے ، جبکہ موجودہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کے الگ الگ عہدوں کو بھی ختم کرکے انتظامی ڈھانچہ محدود کیا جائے گا۔ ڈاؤن سائزنگ پلان کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور یونین کونسل سیکرٹریز کے اختیارات میں بھی کمی کیے جانے کا امکان ہے تاکہ اختیارات کے دہرے پن اور انتظامی اخراجات کو کم کیا جاسکے ۔ حکومت کے مطابق محکمے کا حجم کم ہونے سے فیصلوں میں تیزی اور کارکردگی میں بہتری آئے گی، تاہم فیلڈ افسران کے اختیارات محدود کیے جانے پر مقامی سطح پر عوامی مسائل کے فوری حل اور بلدیاتی خدمات کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اصل امتحان ڈاؤن سائزنگ کے بعد سامنے آئیگا کہ انتظامی اخراجات میں کمی کے ساتھ شہریوں کو خدمات پہلے سے زیادہ تیزی سے ملتی ہیں یا اختیارات کی مرکزیت سے عوامی شکایات کے ازالے میں مزید تاخیر پیدا ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...