تاجر دوست سکیم بارے تحفظات اور مشکلات پیش کی گئیں

 تاجر دوست سکیم بارے تحفظات اور مشکلات پیش کی گئیں

تاجر دوست سکیم بارے تحفظات اور مشکلات پیش کی گئیںسکیم کے کامیاب نفاذ کے لیے تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز کے لیے متعارف کرائی گئی تاجر دوست اسکیم اور ریٹیلرز فکسڈ ٹیکس اسکیم کو کاروباری طبقے کے لیے اہم اور مفید قرار دیتے ہوئے اس کے خدوخال، فوائد اور رجسٹریشن کے طریقہ کار سے تاجروں کو آگاہ کیا گیا۔چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او سرگودھا کی ہدایات پر گزشتہ روز بھلوال میں تاجروں کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے کمشنر ایف بی آر عظمت حیات رانجھا اور ایڈیشنل کمشنر ظفر جمال جسرا نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ٹیکس

افسران نے شرکاء کو حال ہی میں متعارف کرائی گئی ریٹیلرز فکسڈ ٹیکس اسکیم کے اہم خدوخال، مقاصد، فوائد، رجسٹریشن کے طریقہ کار اور ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ تاجروں کو اسکیم کے تحت دستیاب سہولیات اور مراعات سے بھی آگاہ کیا گیا۔سیمینار کے دوران سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی ہوا، جس میں تاجروں کی جانب سے اسکیم سے متعلق مختلف سوالات، تحفظات اور مشکلات پیش کی گئیں۔ ٹیکس حکام نے تاجروں کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیتے ہوئے ان کے خدشات دور کیے اور اسکیم پر عمل درآمد کے حوالے سے ضروری وضاحتیں فراہم کیں۔تاجر برادری، کاروباری تنظیموں کے نمائندگان اور ٹیکس ماہرین نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لیے اپنے بھرپور تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...