شہریوں کی دہلیز پر دادرسی کے لیے ڈی پی او سرگودھا تھانہ پھلروان پہنچ گئے

شہریوں کی دہلیز پر دادرسی کے لیے ڈی  پی او سرگودھا تھانہ پھلروان پہنچ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دور دراز علاقوں کے شہریوں کی دہلیز پر دادرسی کے لیے ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم خود تھانہ پھلروان پہنچ گئے ۔

جہاں کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کرکے اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا، ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل براہِ راست سنے اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں، اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور ان کی دادرسی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، کھلی کچہریوں کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور مسائل کے حل کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...