ڈاکو سٹور میں گھس کربیس ہزار روپے اور سگریٹس لے گیا
ڈاکو سٹور میں گھس کربیس ہزار روپے اور سگریٹس لے گیامٹھہ لک کے محمد ریاض کے ڈیروں سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران فیکٹری ایریا کے فضیل احمد کے سٹور میں گھس کر نامعلوم مسلح شخص نے اسے ہراساں کرتے ہوئے کاؤنٹر سے بیس ہزار روپے کیش زبردستی نکال لیا اور جاتے ہوئے بھاری مالیت کے سگریٹس بھی لے گیا،130جنوبی کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر احمد سلطان اور محمد عرفان سے دو لاکھ روپے نقدی چھین لی ،جبکہ پی اے ایف روڈ کی سمیرا اعجاز،دھوری کے ذوالفقار احمد،فیصل پارک کے رہائشی حاشر کے گھروں سے نصف کروڑ روپے سے زائد کا مال و زر، ملکی و غیر ملکی کرنسی وو دیگر اشیاء،45جنوبی کے محمد ایوب کی دوکان سے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کا تانبا، الیکٹرک ایسیسوریز ،190شمالی سے توقیر عباس،بولابالا سے رفاقت علی ،120جنوبی سے عامر عباس کی موٹرسائیکلیں اور98جنوبی کے محمد معظم ،مٹیلہ کے اسامہ نواز،پھلروان کے خرم شہزاد،مٹھہ لک کے محمد ریاض کے ڈیروں سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے ۔ پولس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments