3 رکنی بکری چور گینگ گرفتار، 1 لاکھ 10 ہزار روپے برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا)ہرنولی پولیس کی کاروائی، 3 رکنی فیصل بکری چور گینگ گرفتار، مال مسروقہ رقم 01 لاکھ 10 ہزار روپے ، 1 بکری مالیتی 70 ہزار روپے برآمد۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی جانب سے تھانہ ہرنولی کے مختلف علاقوں میں بکری چوری کی وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ہرنولی پولیس نے 03 رکنی بکری چور گینگ میں ملوث فیصل اقبال ولد محمد اقبال سکنہ چکنمبر 7 ڈی بی، محمد حمید ولد محمد جہان سکنہ چکنمبر 7 ڈی بی، محمد شہباز ولد نصیر احمد سکنہ چکنمبر 1 ایم ایل کو اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے 4 مقدمات میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments