آصف بھا کی صوبائی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو مواصلات راجہ جہانگیر سے ملاقات

  آصف بھا کی صوبائی سیکرٹری  سی اینڈ ڈبلیو مواصلات  راجہ جہانگیر سے ملاقات

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے صوبائی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو مواصلات راجہ جہانگیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے  دوران ضلع خوشاب میں روڈ نیٹ ورک اور دیگر جاری ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملک محمد آصف بھا کی تجاویز کی روشنی میں سیکرٹری سی اینڈڈبلیو مواصلات نے جوہرآباد بائی پاس مٹھہ ٹوانہ اسٹیشن تا مٹھہ ٹوانہ شہر ڈبل کارپٹ روڈ کا تخمینہ تیار کرنے اور ان دونوں سکیموں کا سروے کرانے کی ہدایات جاری کر دیں ،جوہر آباد اور مٹبہ ٹوانہ کے مکینوں نے ان دونوں اہم سڑکات کی تعمیر کیلئے ہونے والی پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملک محمد آصف بھا کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...