مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے اہم پیش رفت، طاہر یوسف

 مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے  میں امن و استحکام کے حوالے  سے اہم پیش رفت، طاہر یوسف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیاسی و سماجی رہنما و اوورسیز پاکستانی طاہر یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ باہمی سلامتی، دفاعی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔۔۔

 جس سے تینوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہمیشہ اہم رہے ہیں۔ اور مکہ مکرمہ میں ہونے والا یہ معاہدہ باہمی اعتماد اور تعاون کے نئے امکانات پیدا کرتا ہے۔ طاہر یوسف نے کہا کہ ان کے نزدیک حکومت کی کارکردگی کا اصل معیار عوام کو ریلیف، معیشت میں بہتری، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ادارہ جاتی استحکام ہے ، اس حوالے سے حکومت کی جانب سے معاشی و انتظامی معاملات میں کیے جانے والے اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے تسلسل اور شفاف عملدرآمد ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...