دکان سے سائیگنٹا اور ہائر کراپ سائنس کی زرعی ادویات برآمد

دکان سے سائیگنٹا اور ہائر کراپ  سائنس کی زرعی ادویات برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن و پیسٹی سائیڈ انسپکٹر محمد رفیق نے عملے کے ہمراہ نتھو والا میں نجی ٹریڈرز کو چیک کیا تو دکان سے سائیگنٹا اور ہائر کراپ سائنس کی زرعی ادویات برآمد ہوئیں۔۔۔

 جن کی کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ ڈیلرشپ انوائس موجود نہیں تھی، جبکہ مزید پڑتال پر نظارہ سلفر اور ایگرو سٹار سلفر بھی برآمد ہوئی جن پر تاریخ تیاری، تاریخ تنسیخ، رجسٹریشن نمبر اور زیادہ سے زیادہ قیمت درج نہیں تھی، محکمہ زراعت نے برآمد شدہ ادویات کا ریکارڈ فارم پر مرتب کرکے پولیس کے حوالے کیا، جس پر پولیس نے لائسنس ہولڈر تقلین شاہ اور سٹور انچارج ابرار کے خلاف  مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

سنگل کالم۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...