ڈی پی او کا اپنی فورس سے براہِ راست رابطے کا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا اپنی فورس سے براہِ راست رابطے کا فیصلہ، پولیس لائنز میں ‘‘میٹ دی فورس’’ کا انعقاد، افسران و جوانوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کردیٔے۔
ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے پولیس افسران اور جوانوں سے بالمشافہ ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل اور مشکلات تفصیل سے سنیں اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پولیس افسران اور جوان فورس کا ہراول دستہ ہیں، ان کی فلاح و بہبود اور مسائل کا ازالہ اولین ترجیح ہے ، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں اور فیلڈ ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت اور احترام سے پیش آیا جائے ، پولیس میں کرپشن اور رشوت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی جبکہ محنتی، فرض شناس اور ایماندار اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments