نوجوان کا مبینہ طور پر گردہ نکالے رپورٹ میں تصدیق
اپینڈکس کے علاج کے بہانے اسے ہسپتال منتقل کیا اور گردہ نکال لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قصبہ بھابھڑہ کے نوجوان کا مبینہ طور پر گردہ نکالے جانے کے معاملے میں اہم پیش رفت، میڈیکل رپورٹ نے گردہ نکالے جانے کی تصدیق کردی، پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش تیز کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ متاثرہ نوجوان گجرات میں مزدوری اور کاروبار کرتا تھا جہاں اپینڈکس کے علاج کے بہانے اسے ہسپتال منتقل کیا گیا اور مبینہ طور پر دوران علاج اس کا گردہ نکال لیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں بھی گردہ نکالے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق نوجوان کو 13 ستمبر کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا جبکہ 18 ستمبر کو ملزمان اسے گاؤں کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے ، واقعے کے حوالے سے تھانہ میلہ میں ملزم قیصر، پرویز اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ پہلے ہی درج کیا جاچکا ہے ، سرگودھا اور گجرات پولیس مشترکہ طور پر مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات تیز کردیٔے گئے ہیں اور ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے واقعے کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments