سرگودھا چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر کے اعزاز میں عشائیہ

سرگودھا چیمبر آف کامرس کے  نومنتخب صدر کے اعزاز میں عشائیہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جمخانہ کلب کے سیکرٹری سہیل پرویز الپاء کی جانب سے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر رائے قیصر محمود کھرل کے اعزاز میں عشائیہ، تاجر رہنماؤں، چیمبر ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل پرویز الپاء، چیٔرمین فاؤنڈر گروپ میاں طارق یعقوب، سابق صدور اور دیگر مقررین نے کہا کہ تاجر برادری کی فلاح، کاروباری مسائل کے حل اور سرگودھا کی معاشی ترقی کے لیے باہمی اتحاد اور اجتماعی جدوجہد ضروری ہے۔ جبکہ نومنتخب صدر رائے قیصر محمود کھرل نے کہا کہ وہ تاجروں کے اعتماد پر پورا اترنے ، تمام شعبہ ہائے تجارت کی مؤثر نمائندگی اور کاروباری مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ تقریب میں ایم پی اے صفدر ساہی، موجودہ صدر خواجہ یاسر قیوم، سینئر نائب صدر ڈاکٹر حسن سلطان کھرل سمیت چیمبر، جمخانہ کلب اور تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی، مقررین نے خواجہ یاسر قیوم کی چیمبر کے لیے ذاتی ملکیت کے حصول کی کوششوں کو بھی سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...