سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا انعقاد

 سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا انعقاد

حکومت کی جانب سے 10ہزار روپے فی کس اعزازیہ کے چیکس تقسیم

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت بہترین خدمات سر انجام دینے والے سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے گزشتہ عیدالاضحی کے موقع پر ضلع خوشاب میں صفائی کے مثالی انتظامات اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 1700 سینٹری ورکزز میں حکومت پنجاب کی جانب سے 10ہزار روپے فی کس اعزازیہ کے چیکس تقسیم کیے۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ذریاب ساجد، ڈسٹرکٹ انچارج ستھرا پنجاب صائم وارث، تحصیل منیجر وقاص خان، اور ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حسین نے کہا کہ عیدالاضحی کے تینوں ایام کے دوران ضلع خوشاب میں صفائی کے بہترین انتظامات اور بروقت رسپانس کے باعث صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے عیدالاضحی کے موقع پر عیدگاہوں اور مساجد میں واش رومز اور وضوخانے کی صفائی و فِنائلائزیشن کے ساتھ ساتھ سڑکوں، بازاروں، گلی محلوں اور قربان گاہوں کی صفائی اور دھلائی کے انتظامات یقینی بنائے جبکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھا کر مقررہ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہکہ سنیٹری ورکرز کو اعزازیہ سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور وہ آئندہ بھی ضلع میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...