ڈی پی او نے شہریوں کی شکایات براہِ راست سن لیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او شکایت سیل میں کھلی کچہری، ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے شہریوں کی شکایات براہِ راست سن لیں، متعلقہ افسران کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کردیٔے۔
کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مختلف مسائل اور شکایات سے ڈی پی او کو آگاہ کیا، جس پر توقیر محمد نعیم نے متعلقہ افسران کو سائلین کی شکایات کے فوری ازالے اور تھانوں کی سطح پر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ، انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران تھانوں میں آنے والے سائلین کے مسائل فوری حل کریں اور شہریوں کو بلاوجہ دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments