اساتذہ و طلبہ کی حاضری اورتعلیمی سہولیات کا جائزہ

اساتذہ و طلبہ کی حاضری  اورتعلیمی سہولیات کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی اصلاحات پروگرام اور سرکاری سکولوں میں تدریسی معیار کی بہتری کے اقدامات کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 47 شمالی کا اچانک دورہ کیا۔

 

 انہوں نے سکول میں صفائی ستھرائی، تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ و طلبہ کی حاضری اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز میں جا کر تدریسی عمل کا مشاہدہ کیا اور طلبہ سے نصاب سے متعلق مختلف سوالات پوچھ کر ان کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...