ریونیو ریکوری کے اہداف کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں

ریونیو ریکوری کے اہداف کو  مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے  اسسٹنٹ کمشنر پپلاں

کندیاں(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت ریونیو امور کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس اے سی آفس میں ہوا۔

اجلاس میں تحصیلدار پپلاں، ریونیو آفیسرز، سروس سنٹر انچارج پپلاں، لینڈ ریکارڈ آفیسر پپلاں اور دیگر ریونیو فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریونیو انیشیٹوز کی پیش رفت، کھیوٹ، میوٹیشن امور، ریونیو ریکوری کی صورتحال ای-بل کی Wrong Assessment کے معاملات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ، ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنایا جائے اور ریونیو ریکوری کے اہداف کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ عدم تعمیل کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...