ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر  ہسپتال میانوالی کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

مریضوں اور ان کے لواحقین سے علا ج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر عمر فاروق، اے ڈی سی میو نسپل سروسز ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران کے علاؤہ دیگر افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمرا ہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا میانوالی شہر کا دورہ، دورے کے دوران انھوں نے مختلف ترقیاتی سکیموں اور صفائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سول لائنز میں اربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کا دورہ کیا اور فوڈ سٹریٹ کی نکا سی آب کے جاری تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...