پنجاب کالج کے اساتذہ نے مشکل مضامین کو سمجھنے میں مدد دی ، انیقہ
یہ کامیابی مزید محنت اور بہتر نتائج کے حصول کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث ،والدین
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج میں پنجاب گروپ آف کالجز نے سرگودھا بورڈ میں اوور آل سب سے زیادہ پوزیشنز حاصل کرنے کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 9 پوزیشنز اپنے نام کرلیں، اوور آل پوزیشن حاصل کرنے والی پنجاب کالج بھلوال کی طالبہ انیقہ صفدر نے اپنی کامیابی کو بہترین تعلیمی ماحول، اساتذہ کی محنت اور اﷲ تعالیٰ کے خصوصی فضل کا نتیجہ قرار دے دیا۔ نتائج کے اعلان کے بعد پنجاب کالج بھلوال میں کامیاب طالبہ اور اس کے والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کالج میں طلبہ کو نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ ایسا سازگار ماحول بھی فراہم کیا جاتا ہے جہاں اساتذہ ہر طالب علم کی رہنمائی اور تعلیمی استعداد بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں، انیقہ صفدر کا کہنا تھا کہ اساتذہ نے دوران تعلیم ہر مرحلے پر بھرپور رہنمائی کی، مشکل مضامین کو سمجھنے میں مدد دی اور امتحان کی تیاری کے لیے مسلسل حوصلہ افزائی کی، جبکہ والدین نے کہا کہ بیٹی کی کامیابی میں اس کی محنت کے ساتھ پنجاب کالج کے اساتذہ کی محنت، توجہ اور رہنمائی کا اہم کردار ہے ، انہوں نے کہا کہ ادارے کی جانب سے طلبہ کی تعلیمی اور ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے فراہم کیا جانے والا ماحول قابلِ تعریف ہے ، انیقہ صفدر اور اس کے والدین نے پنجاب کالج کی انتظامیہ اور اساتذہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی آئندہ مزید محنت اور بہتر نتائج کے حصول کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments