جدید تعلیم کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے، احمد بھرتھ
بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں اور انہیں بہتر تعلیمی ماحول فراہم کریں
بھیرہ(نامہ نگار)وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ عوام کو تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، علاقہ کے طلبہ و طالبات کو معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں وہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول زین پور بھیرہ میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ علاقہ کے طلبہ کو بہتر سے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں اور ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے کہا کہ تعلیم معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے ، سرکاری سکولوں میں بچوں کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جا رہے ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اظہر سہیل خان نیازی نے کہا کہ ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کے لیے داخلہ مہم جاری ہے ، جبکہ شجرکاری اور مستحق بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں اور انہیں بہتر تعلیمی ماحول فراہم کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments