‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ فوائد مستحق افراد تک پہنچائے جائیں، کمشنر

‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ فوائد مستحق افراد تک پہنچائے جائیں، کمشنر

مؤثر نگرانی، اہداف کے بروقت حصول اور میرٹ و شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ پروگرام کے حوالے سے اہم ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کسانوں کو بااختیار بنانا، زرعی معیشت کو مضبوط کرنا اور دیہی آبادی کے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت پنجاب کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔ ‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ پروگرام اسی ویژن کی عملی ترجمانی ہے ، جس کا مقصد کسانوں اور محنت کش دیہی خاندانوں کو اپنے وسائل سے پائیدار معاشی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پروگرام پر عملدرآمد کو محض کاغذی کارروائی تک محدود رکھنے کے بجائے اس کے حقیقی فوائد مستحق افراد تک پہنچائے جائیں۔ فیلڈ میں جاری اقدامات کی مؤثر نگرانی، اہداف کے بروقت حصول اور میرٹ و شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے پروگرام کی رفتار کو تیز کرے اور کسی بھی انتظامی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی رہنمائی اور سہولت کے لیے فیلڈ سطح پر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ تاکہ حکومت کے عوام دوست اقدامات کے ثمرات براہِ راست کسانوں اور دیہی آبادی تک پہنچ سکیں۔کمشنر نے پروگرام کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...