ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات
مستحق خواتین کو حمل کے دوران خصوصی فوڈ سپلیمنٹ فراہم کیا جاتا م بریفنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر مس انیتا ہرش نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع سرگودھا میں بے نظیر نشوونما پروگرام کے تحت حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور دو سال تک کی عمر کے بچوں کو فراہم کی جانے والی غذائی و مالی معاونت، فیسلیٹیشن سینٹرز کی کارکردگی اور پروگرام پر عملدرآمد کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بے نظیر نشوونما پروگرام حکومت پاکستان، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، ورلڈ فوڈ پروگرام اور محکمہ صحت کے اشتراک سے ماں اور بچے کی غذائی حالت بہتر بنانے کے لیے جاری ہے۔
پروگرام کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مستحق خواتین کو حمل کے دوران خصوصی فوڈ سپلیمنٹ فراہم کیا جاتا ہے ، جبکہ بچے کی پیدائش کے بعد دو سال تک بچے کی نشوونما اور غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے خصوصی غذائی خوراک فراہم کی جاتی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بچے کی پیدائش پر مستحق خواتین کو چار ہزار روپے ماہانہ مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ بچوں کو جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے مقررہ مدت تک خصوصی غذائی خوراک اور سپلیمنٹس دیے جاتے ہیں۔ اس طرح حمل سے لے کر بچے کی پیدائش کے بعد دو سال تک کا عرصہ، یعنی بچے کی زندگی کے ابتدائی ایک ہزار دن، پروگرام کا خصوصی محور ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments