میچ دیکھنے والوں قیمتی موبائل فون چوری کر لیے گئے
میچ دیکھنے والوں قیمتی موبائل فون چوری کر لیے گئے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم موبائل فونز کا سراغ نہ مل سکا
شاہپور (نامہ نگار) میچ دیکھنے کے لیے آنے والے متعدد افراد نے الزام عائد کیا کہ میچ کے دوران نامعلوم افراد نے موقع سے ان کے قیمتی موبائل فون چوری کر لیے ، جس کے بعد متاثرہ شہریوں نے تھانہ جھاوریاں پولیس سے رجوع کیا۔متاثرین کے مطابق میچ کے دوران رش اور لوگوں کی زیادہ تعداد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان کی جیبوں سے موبائل فون نکال لیے ۔ میچ ختم ہونے کے بعد جب شہریوں نے اپنے موبائل فونز چیک کیے تو متعدد افراد کو اپنے موبائل فون غائب ملے ۔ متاثرین نے اپنے طور پر بھی تلاش اور معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم موبائل فونز کا سراغ نہ مل سکا،ذرائع کے مطابق متاثرہ شہریوں نے چوری کی وارداتوں سے متعلق تھانہ جھاوریاں پولیس کو تحریری درخواستیں بھی جمع کروائیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے درخواستیں وصول تو کر لیں، تاہم تاحال چوری کے واقعات کے مقدمات درج نہیں کیے گئے ، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments