مرکزی جمعیت اہلحدیث کی حوثی حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی

مرکزی جمعیت اہلحدیث کی حوثی حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی

مرکزی جمعیت اہلحدیث کی حوثی حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، مظاہرین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی نائب امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث محمد علی ابوتراب نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، پوری قوم پاک افواج اور حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ،مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنماؤں نے سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین پوری امت مسلمہ کے لیے عقیدت، محبت اور احترام کا مرکز ہیں، ان کا تقدس اور تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے ۔ حرمین شریفین کے امن کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع کے حوالے سے سہ فریقی معاہدہ قابلِ ستائش ہے اور پوری قوم کو اس بات پر فخر ہے کہ پاک افواج کو مقدس مقامات کے تحفظ کی سعادت حاصل ہوئی۔مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں نے حرمین شریفین پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات کو کسی بھی قسم کی جارحیت سے محفوظ رکھنا ضروری ہے ۔مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام حوثی حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی، جس کی قیادت ایڈیشنل ناظم اعلی مرکزیہ سید سبطین شاہ نقوی اور خصوصی شرکت مرکزی امیر سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کی، ریلی پٹھہ منڈی روڈ، آزاد روڈ، گولچوک، کچہری بازار سے ہوتی ہوئی چوک بلاک نمبر 12 پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...