بچی کی والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بناڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 53 جنوبی میں تین افراد نے 14 سالہ طالبہ پر درانتی سے حملہ کرکے زخمی کرنے اور بچی کی والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس کے مطابق منیبہ فاطمہ گھر کے قریب شیشم کے درخت کے نیچے چارپائی پر بیٹھ کر پڑھ رہی تھی کہ محمد اشرف، محمد اعظم اور کوثر بی بی مبینہ طور پر وہاں پہنچ گئے اور بچی کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، اس دوران محمد اشرف کی جانب سے کیا گیا درانتی کا وار منیبہ فاطمہ کے بائیں بازو پر لگا، جبکہ اسے چارپائی سے گھسیٹ کر زمین پر گرانے کے بعد مبینہ طور پر تشدد کیا گیا۔ بچی کی چیخ و پکار سن کر والدہ موقع پر پہنچی تو کوثر بی بی نے اسے بالوں سے پکڑ کر مبینہ طور پر مکے مارے ، شور پر لوگ موقع پر پہنچے اور مداخلت کرکے دونوں کو چھڑایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments