1470 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ خلاف ورزیوں پر 15 لاکھ جرمانے

1470 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ  خلاف ورزیوں پر 15 لاکھ جرمانے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب فوڈ اتھارٹی خوشاب نے ضلع بھر میں 1470 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے خلاف ورزیوں پر 15 لاکھ روپے جرمانے عائد کردیئے ۔

 ستمبر کے دوران 549 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود ایک لاکھ 13 ہزار 830 لیٹر دودھ کی جانچ کی گئی، غیر معیاری ثابت ہونے پر 480 لیٹر دودھ تلف کردیا گیا۔لیبارٹری رپورٹس میں پانی غیر معیاری ثابت ہونے پر 8 واٹر فلٹریشن پلانٹس سیل جبکہ ملاوٹ شدہ مرچیں فروخت کرنے والے دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ملاوٹ اور غیر معیاری اشیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...