دکانوں پر این ٹی این آویزاں کرنے پر تاجر برادری اور ایف بی آر میں اتفاق
رجسٹرڈ کاروباری افراد کو اپنی شناخت نمایاں کرنے کی ترغیب، غیر رجسٹرڈ کاروبار کی نشاندہی میں بھی مدد ملے گی،ڈپٹی کمشنر کی تاجر رہنماؤں سے ملاقات کے بعدفیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں دکانوں پر این ٹی این آویزاں کرنے پر تاجر برادری اور ایف بی آر میں اتفاق کر لیا گیا، جس سے رجسٹرڈ کاروباری افراد کو اپنی شناخت نمایاں کرنے کی ترغیب، غیر رجسٹرڈ کاروبار کی نشاندہی میں بھی مدد ملے گی۔ چیف کمشنر آر ٹی او سرگودھا اور کمشنر زون ون کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر زون ون ظفر جمال جسرا اور ڈپٹی کمشنر سٹی یونٹ علی نور نے مرکزی انجمن تاجران سرگودھا کے دفتر میں تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان ٹیکس نظام سے متعلق باہمی تعاون بڑھانے اور رجسٹرڈ کاروباری اداروں کی شناخت واضح بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تاجر رہنماؤں نے اس تجویز سے اتفاق کیا کہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ کاروباری افراد اپنی دکانوں کے باہر قومی ٹیکس نمبر (این ٹی این) نمایاں طور پر آویزاں کریں گے ، جس سے ایک جانب رجسٹرڈ تاجروں کی شناخت آسان ہوگی تو دوسری جانب ٹیکس نیٹ سے باہر موجود کاروباری سرگرمیوں کی نشاندہی میں بھی مدد ملے گی۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس رجسٹریشن کے بعد فرد کو NTN؍رجسٹریشن نمبر حاصل ہوتا ہے جبکہ کمپنی یا اے او پی کے لیے الگ NTN جاری کیا جاتا ہے ، موجودہ نظام میں رجسٹریشن اور ٹیکس معاملات بڑی حد تک ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے چلائے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments