تعلیمی نصاب کی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے پرطلبا پریشان

 تعلیمی نصاب کی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے پرطلبا پریشان

تعلیمی نصاب کی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے پرطلبا پریشان انگریزی لٹریچر سمیت دیگر کتابیں کم چھپنے کی وجہ سے اکثر مارکیٹ سے غائب رہتی ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث نویں، دسویں ،گیارہویں جماعت سمیت متعدد جماعتوں کی تعلیمی نصاب کی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے کے باعث طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،بیشتر جماعتوں کی لازمی اور اختیاری مضامین کی اکثر کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔ بکڈپو کے تاجروں کے مطابق انگریزی لٹریچر سمیت دیگر متعدد کتابیں کم چھپنے کی وجہ سے اکثر مارکیٹ سے غائب رہتی ہیں، اس تمام تر صورتحال کی وجہ سے سکولز و کالجز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور اساتذہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا جبکہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ موجودہ تعلیمی نصاب کو مکمل کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...