گاڑی کی بکنگ کے نام پر شہری سے 18 لاکھ 40 ہزار لیکر غائب

گاڑی کی بکنگ کے نام پر شہری سے 18 لاکھ 40 ہزار لیکر غائب

گاڑی کی بکنگ کے نام پر شہری سے 18 لاکھ 40 ہزار لیکر غائببطور بیعانہ ایک لاکھ روپے نقد 17 لاکھ 40 ہزار روپے شوروم کے بتائے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملزمان گاڑی کی بکنگ کے نام پر شہری سے 18 لاکھ 40 ہزار روپے وصول کرنے کے بعد شوروم کو تالا لگا کر غائب، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،متاثرہ شخص نوازش علی کے مطابق وہ گاڑی خریدنے کے لیے لاہور روڈ نزد قیچی موڑ واقع ایک شوروم گیا جہاں 56 لاکھ روپے میں کار کا سودا طے ہوا، ملزمان نے گاڑی کی سات روز میں ڈیلیوری کا وعدہ کرتے ہوئے بطور بیعانہ و امانت ایک لاکھ روپے نقد جبکہ 17 لاکھ 40 ہزار روپے شوروم کے بتائے گئے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کروائے ، مقررہ مدت گزرنے کے بعد شہری شوروم پہنچا تو وہاں تالے لگے ہوئے تھے جبکہ ملزمان بھی موجود نہ تھے ، شہری کا الزام ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر بدنیتی اور دھوکہ دہی سے اس کی 18 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم ہتھیا لی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے رقم کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...