لڑکی کو مبینہ طور پر کار سوار دو نامعلوم افراد اپنے ہمراہ لے گئے
لڑکی کو مبینہ طور پر کار سوار دو نامعلوم افراد اپنے ہمراہ لے گئے اہل محلہ نے کار کو روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور گاڑی تیزی سے بھگا لے گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھر سے لاپتہ ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر کار سوار دو نامعلوم افراد اپنے ہمراہ لے گئے ، بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر 97 شمالی کی رہائشی مسماۃ(ن)کو مبینہ طور پر نامعلوم کارسواروں نے گھر سے اغواء کر لیا، اہل محلہ نے کار کو روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور گاڑی تیزی سے بھگا لے گیا۔ والد کے مطابق اس نے فوری طور پر 15 پر اطلاع دی جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مغویہ کی بازیابی اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments