فون پر تلخ کلامی کے بعدفائرنگ ایک شخص زخمی
میانی( نامہ نگار )فون پر تلخ کلامی کا شاخسانہ، تھانہ میانی کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، اقدامِ قتل کا مقدمہ درج۔
تحصیل بھیرہ کے علاقے تھانہ میانی کی حدود میں واقع گاؤں چک سیدا بالا میں مسلح افراد نے گھر کے باہر کھڑے شخص پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ زخمی ہونے والے زاہد عمران کو فوری طور پر علاج کے لیے آر ایچ سی ہسپتال میانی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تھانہ میانی پولیس نے مدعی کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments