پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کی چیکنگ کئی اشیا تلف ، کئی دکانداروں کو جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کی چیکنگ  کئی اشیا تلف ، کئی دکانداروں کو جرمانے

میانوالی (نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ۔

جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکینگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 30930لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت1کلوگرام زائدالمعیادکھانے کی اشیا ء،8.22کلوگرام مضر صحت مصحالحہ جات،4لیٹرمشروبات،3.9کلوگرام ممنوع چائنہ نمک،4لیٹر آئل،87لیٹر دودھ ضائع کروادیا گیا۔ اور مجموعی طور پر274000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...