شہریوں میں پودے تقسیم ،درخت لگانے کی ترغیب دی گئی

 شہریوں میں پودے تقسیم ،درخت لگانے کی ترغیب دی گئی

شہریوں میں پودے تقسیم ،درخت لگانے کی ترغیب دی گئیماحولیاتی تحفظ کیلئے ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گلوبل سِوک ڈے 2026 کے حوالے سے نجی فلاحی ادارے کی جانب سے شہری خدمت اور ماحولیاتی تحفظ کے جذبے کے تحت سرگودھا میں صفائی اور شجرکاری کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور روڈ کے قریب خصوصی صفائی مہم میں رضاکاروں اور اسکاؤٹس نے بھرپور حصہ لیا اور مختلف مقامات پر صفائی کرکے نہ صرف ماحول کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا بلکہ شہریوں کو بھی صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے حوالے سے آگاہی دی۔ اسی سلسلے میں پی اے ایف روڈ کے قریب شجرکاری کے فروغ کے لیے پودوں کی تقسیم کی مہم بھی منعقد کی گئی، جہاں شہریوں اور شرکاء میں پودے تقسیم کیے گئے اور انہیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دی گئی۔ نجی ادارے کی جانب سے جاوید اختر،حسنین علی جاوید،واصب حسن، شاہ حسین و دیگر نے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہریوں کی فلاح، صاف ستھرے ماحول کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...