ستھرا پنجاب مہم کے صفائی ورکرز میں 10،10 ہزار کے انعامی چیک تقسیم

 ستھرا پنجاب مہم کے صفائی ورکرز میں  10،10 ہزار کے انعامی چیک تقسیم

شاہپور صدر (نامہ نگا)پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر میکن نے کہا ہے کہ اسلام کی آفاقی تعلیمات میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے ۔

 صفائی ورکرز نے عیدالاضحیٰ کے تینوں روز شدید گرمی، حبس اور دھوپ کے باوجود جس محنت اور فرض شناسی سے خدمات انجام دیں وہ قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صفائی ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامی رقوم دی جا رہی ہیں۔وہ میونسپل کمیٹی شاہپور صدر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر تحصیل شاہپور میں بہترین صفائی انتظامات اور بروقت آلائشیں ٹھکانے لگانے والے ستھرا پنجاب مہم کے صفائی ورکرز میں 10،10 ہزار روپے کے انعامی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر تحصیل شاہپور میں 515 صفائی ورکرز کو 10،10 ہزار روپے کے انعامی چیک دیے گئے ، جبکہ عید کے تینوں روز تحصیل شاہپور سے 998.73 ٹن سے زائد آلائشیں اور کوڑا کرکٹ اٹھا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ورکرز نے عید کی خوشیوں کے دوران بھی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...