گاڑیوں کے عقب میں حفاظتی لائٹس یقینی بنائی جائے ،ڈپٹی کمشنر
گاڑیوں کے عقب میں حفاظتی لائٹس یقینی بنائی جائے ،ڈپٹی کمشنر ٹریفک پولیس بھاری گاڑیوں سمیت تمام قوانین پر عملدرآمد کی مؤثر نگرانی کرے
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس،سیکرٹری آر ٹی اے اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریفک حادثات کی روک تھام، شہریوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور بھاری و لوڈڈ گاڑیوں کی رات کے وقت نمایاں شناخت یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ہدایت کی کہ ٹریکٹر ٹرالیوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کے عقب میں حفاظتی لائٹس اور ریفلیکٹرز کی تنصیب یقینی بنائی جائے جبکہ ٹریفک پولیس بھاری گاڑیوں سمیت تمام ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی مؤثر نگرانی کرے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال، سیٹ بیلٹ باندھنے ، مقررہ رفتار کی پابندی، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز اور دیگر حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی دی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایجوکیشن افسران کو تعلیمی اداروں میں طلبہ کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی سیمینارز اور آگاہی سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments