آر پی او سرگودھا ، ڈی پی او کی شہید کانسٹیبل فضل احمد رانجھا کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت
کوٹ مومن(نمائندہ دنیا)آر پی او سرگودھا آصف شہزاد، ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم اور ڈی ایس پی ناصر محمود پنوں نے شہید کانسٹیبل فضل احمد رانجھا کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
پولیس افسران نے شہید کے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے شہید فضل احمد رانجھا کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعدازاں افسران نے شہید کی قبر پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔پولیس افسران کا کہنا تھا کہ شہید فضل احمد رانجھا کی قربانی محکمہ پولیس اور قوم کے لیے قابلِ فخر ہے ، شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments