پنجاب کالج ، انٹرمیڈیٹ،گریجویشن طلبہ کے اعزاز میں تقریب

پنجاب کالج ، انٹرمیڈیٹ،گریجویشن طلبہ کے اعزاز میں تقریب

پنجاب کالج ، انٹرمیڈیٹ،گریجویشن طلبہ کے اعزاز میں تقریب اول پوزیشن لینے والی طالبہ آئمہ عرفان کوکیش پرائز سے نوازا گیا، دیگر کو انعامات دیئے گئے

میانی( نامہ نگار ) پنجاب کالج بھیرہ میں انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کے طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور کیریئر پلاننگ سیمینار کا انعقاد نجی میرج ہال میانی میں ہوا۔پنجاب کالج بھیرہ میں انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کے طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور کالج کے دیگر عملے نے شرکت کی۔اس تقریب میں ڈائیرکٹر پنجاب کالج بھیرہ جناب علی سکندر راجہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پرنسپل اشعر رشید اور گرلز ہیڈ میڈم تہزیب اشعر نے اپنے خطاب میں طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کی تکمیل عملی زندگی اور اعلیٰ تعلیم کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے ۔

انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنی دلچسپیوں، صلاحیتوں اور مستقبل کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے تعلیمی شعبے کا انتخاب کریں اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی مہارتوں کو فروغ دیں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کالج بھیرہ طلبہ کی معیاری تعلیم، کردار سازی اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ نوجوان نسل مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکے مزید برآں سرگودھا بورڈ کے سالانہ امتحانات میں تحصیل بھیرہ میں اول پوزیشن(میڈیکل) لینے والی طالبہ آئمہ عرفان کو کیش پرائز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...