خواجہ سلمان کا فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

خواجہ سلمان کا فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

ٹیسٹوں کے لیے انتظار کا سامنا دیکھ کر صوبائی وزیر صحت کا برہمی کا اظہار اب تک 61 ہزار 100 مریضوں کا معائنہ کیا جا چکا ، اجلاس میں بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا اور ماسک لگا کر مختلف وارڈز، او پی ڈی، پرچی کاؤنٹر، لیبارٹری اور ریڈیالوجی شعبے کا خفیہ طور پر معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت کے اچانک دورے سے ہسپتال انتظامیہ کو ان کی موجودگی کا علم ہوا تو مختلف شعبوں کے افسران اور عملہ متحرک ہوگیا، جبکہ خواجہ سلمان رفیق نے کسی پیشگی اطلاع کے بغیر مریضوں اور ان کے لواحقین سے براہِ راست ملاقات کرکے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج کے حوالے سے درپیش مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، اب تک مکمل کیے گئے طبی طریقہ کار، جاری منصوبوں، عملے کی بھرتیوں اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ہسپتال میں اب تک 61 ہزار 100 مریضوں کا آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) میں معائنہ کیا جا چکا ہے ، جبکہ ایمرجنسی میں 4 ہزار 6 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ کارڈیک کیٔر یونٹ (سی سی یو) میں 826 مریضوں کو داخل کیا گیا، جبکہ مریضوں کی تشخیص اور علاج کے لیے 51 ہزار 233 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...