پانی کی بندر بانٹ، بااثر زمینداروں کو فراہمی پڑھادی، ٹیل کے کاشتکار بوند بوند کو ترس گئے

پانی کی بندر بانٹ، بااثر زمینداروں کو فراہمی پڑھادی، ٹیل کے کاشتکار بوند بوند کو ترس گئے

محکمہ انہار کے افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے نہری موگہ جات کے ڈیزائن اور سائز تبدیل کیے جارہے ،نہری پانی کی تقسیم کا توازن بگڑ گیاازسرنو جائزہ لیا جائے ، کاشتکار

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) ایریگیش ڈیپارٹمنٹ میں افسرشاہی،نہری پانی کی مبینہ بندربانٹ ، موگہ جات کے ڈیزائن اور سائز میں تبدیلی کرکے بااثر زمینداروں کو پانی کی فراہمی بڑھانے جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کو اپنے حصے کے پانی سے محروم رکھنے کا جاری سلسلہ باعث تشویش بننے لگا اورساہیوال، سلانوالی، کوٹ مومن، بھلوال، شاہ پور، بھیرہ اور سرگودھا کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں ٹیل کے کاشتکار پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ،متاثرہ کاشتکاروں کا الزام ہے کہ محکمہ انہار کے افسران و ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے نہری موگہ جات کے ڈیزائن اور سائز تبدیل کیے جارہے ہیں، جس کے نتیجے میں نہری پانی کی تقسیم کا توازن بگڑ گیا ہے اور ملحقہ علاقوں کے بااثر زمیندار مبینہ طور پر زیادہ پانی حاصل کررہے ہیں،کاشتکاروں کے مطابق ٹیل تک پانی نہ پہنچنے سے فصلوں کی بروقت آبپاشی ناممکن ہوتی جارہی ہے اور وہ اپنی فصلیں بچانے کے لیے اضافی اخراجات برداشت کرنے پر مجبور ہیں، متعدد بار متعلقہ حکام سے رجوع کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔ متاثرہ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جائز حصے کے پانی کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر کاٹ کاٹ کر خوار ہوچکے ہیں، کاشتکاروں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی تقسیم کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور ٹیل کے چھوٹے کاشتکاروں کو ان کے حصے کا پانی بلاامتیاز فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...