سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر میں 19 شعبوں کا ڈیٹا طلب
سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر میں 19 شعبوں کا ڈیٹا طلب ان شعبوں سے وابستہ افراد اپنی خدمات کے عوض معاوضہ وصول کرتے ہیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں خدمات فراہم کرنے والے انٹیریئر ڈیکوریٹرز، آرکیٹیکٹس، ٹاؤن پلانرز سمیت دیگر 19 شعبوں سے وابستہ افراد اور اداروں کی تفصیلات اور کوائف جلد از جلد بھجوائے جائیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی حکام کے مطابق مذکورہ شعبوں سے وابستہ افراد خدمات کے عوض معاوضہ وصول کرتے ہیں، جن سے متعلق ٹیکس کٹوتی اور واجبات کے تعین کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ افراد کے مکمل کوائف مقررہ وقت میں فراہم کیے جائیں تاکہ ٹیکس وصولی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments