اسوہ رسول ؐ کو زندگی کا حصہ بنانا کامیابی کا راستہ :مفتی سراج الحق
اسوہ رسول ؐ کو زندگی کا حصہ بنانا کامیابی کا راستہ :مفتی سراج الحقانسان کو چاہیے کہ وہ شیطانی راستوں، برائیوں اور گناہوں سے خود کو محفوظ رکھے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)مرکزی جامع مسجد استقلال آباد میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے علامہ مفتی محمد سراج الحق قادری چشتی نے اسوہ رسول اکرم ﷺ کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول پاک حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہی دنیا و آخرت کی حقیقی کامیابی کا راستہ ہے ۔ آپ ﷺ کی اطاعت، فرمانبرداری اور سنت مبارکہ پر عمل پیرا ہوکر انسان اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق ڈھال سکتا ہے ۔علامہ مفتی محمد سراج الحق قادری چشتی نے کہا کہ حقیقی کامیابی مال و دولت یا دنیاوی آسائشوں میں نہیں بلکہ رسول پاک ﷺ کی اطاعت و فرمانبرداری میں ہے ۔ انسان کو چاہیے کہ وہ شیطانی راستوں، برائیوں اور گناہوں سے خود کو محفوظ رکھے اور نیکی و تقویٰ کی راہ اختیار کرے ۔انہوں نے کہا کہ آخرت میں نجات کا دارومدار اعمال صالحہ پر ہے ۔، جبکہ جس شخص کے اعمال نامے میں نیکیوں کا پلڑا ہلکا ہوگا وہ خسارے میں رہے گا۔ مسلمان کو چاہیے کہ اپنی زندگی قرآن و سنت کے مطابق گزارے ، نیک اعمال اختیار کرے اور آخرت کی تیاری کو اپنی اولین ترجیح بنائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments